جعفریہ پریس- قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی کی متعصب انتظامیہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم کی ہدایت پر 5 شیعہ طلباء پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کے بے بنیاد جھوٹے الزمات عائد کرتے ہوئے کینٹ تھانہ گلگت میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جن شیعہ طلباء کو ایف آئی آر میں نامز د کیا گیا ہے ان میں جے ایس او جامعہ قراقرم یونٹ کے صدر سید وقار رضوی، آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر ایوب انصاری، جمال حیدر ، شیر محمد اور ایک طالب علم شامل ہے۔ قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر کے متعصب رویہ پر شیعہ تنظیموں نے ان شر انگیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھر پور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں علامہ شیخ مرزا علی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں طلباء کے کیسز کی پیروی کیلئے وکلاء سے قانونی مشاورت کی گئی جبکہ جمعہ کو بلتستان اور گلگت میں پر امن احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ دیگر تنظیموں نے بھی شیعہ علماء کونسل کیساتھ ملکر یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت