• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

 یاسین ملک کو عمر قید و جرمانہ کا بھارتی عدالتی فیصلہ ظالمانہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

 یاسین ملک کو عمر قید و جرمانہ کا بھارتی عدالتی فیصلہ ظالمانہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

 یاسین ملک کو عمر قید و جرمانہ کا بھارتی عدالتی فیصلہ ظالمانہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
 
کشمیری رہنما کوبھارتی انتظامیہ کا گرفتارکر نا اور عدالتوں سے سزا دلوانے کا کوئی جواز نہیں، قائد ملت جعفریہ
بھارت اپنی عدالتوں کا استعمال کرکے کشمیری رہنماﺅں کو اپنی جائز جدوجہدسے دستبردارہونے پر مجبور نہیں کر سکتا
راولپنڈی /اسلام آباد 26مئی 2022ء(    )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزا کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتی فیصلہ ظالمانہ وجابرانہ ہے ، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل ہونا ہے ،اس لئے جموں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو بھارتی انتظامیہ کا گرفتارکر نا اور عدالتوں سے سزا دلوانے کا کوئی جواز و حق نہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے کہا اس قسم کے بھارتی عدالتی فیصلوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان سزا ختم کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے اورعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے محمد یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماﺅں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کے لیے عدلیہ کا استعمال کیا ۔ بھارت اپنی عدالتوں کا استعمال کرکے کشمیری رہنماﺅں کو اپنی جائز جدوجہدسے دستبردارہونے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کوبھارتی مظالم سے بچانے کے لئے ان کی رہائی میں کردار ادا کرے۔آخر میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کشمیر ی حریت پسندوں کو قیدو بند میں ڈالنے سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہدکو مزید تقویت ملے گی ۔