تازه خبریں

یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاھی کے لئے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ میں ایک معلوماتی نشست کا انعقاد

جعفریہ پریس – یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاھی کے لئے دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ میں ایک معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا،اس معلوماتی نشت میں مجلس نظارت، مجلس عاملہ اور کابینہ کے اراکین سمیت کثیر تعداد میں معزز علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک علماء کرام نے شہداء اسلام اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار شہداء یمن کے لئے فاتحہ خوانی کی-
حوزہ علمیہ قم کے استاد اور دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مجلس نظارت کے معزز رکن علامہ سید سجاد حسین کاظمی اور یمن کی سیاسی سماجی شخصیت سید صادق الاشرفی الیمنی نے طلاب کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا-
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق  15 اپریل کی شام کو دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر اہتمام  یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاھی کے لئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ میں ایک معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا – جس میں حوزہ علمیہ قم کے استاد اور دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مجلس نظارت کے معزز رکن علامہ سید سجاد حسین کاظمی نے عالمی حالات کے پس منظر میں مشرق وسطی میں یمن سعودی تنازعہ اور اس کشیدہ صورتحال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مدبرانہ حکمت عملی سے طلاب کو آگاہی دی جبکہ یمن کی سیاسی سماجی شخصیت سید صادق الاشرفی الیمنی نے طلاب کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے اگاہ کیا-
اس معلوماتی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف سید جنت حسین نقوی نے حاصل کیا ا ورنظامت کے فرائض مولانا سیف اللہ نے انجام دئے-