• علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کانفرنس

تازه خبریں

یوم بعثت اور شب معراج کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام

 یوم بعثت او ر شب معراج (27 رجب المرجب)کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

 یوم بعثت او ر شب معراج (27 رجب المرجب)کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
 روز بعثت خدا پرستی اور توحید شناسی کی سمت لے جانے کا مبارک دن ،کھلی گمراہی میں گھرے معاشرے میںروشن منیار ہے
واقعہ معراج کو عقل و سائنس تسلیم کرنے پر مجبور ہے،مومن کی معراج نماز ہے علامہ ساجد نقوی
راولپنڈی/ اسلام آباد 7 فروری 2024( جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے یوم بعثت رسول اکرم اور شب معراج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید مبعث انسانیت کو بت پرستی اور ہر قسم کے منفی عقائد سے نجات دلا کر خدا پرستی اور توحید شناسی کی سمت لے جانے کا مبارک دن ہے۔ اسی دن کائنات کے انسانوں نے اپنی دنیوی و اخروی فلاح کی نوید پائی جب اللہ تعالی نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی کے رہتی دنیا تک مبعوث بہ رسالت ہونے کا اعلان فرمایا۔ روز مبعث سے قبل انسانیت جس ابتری اور زوال کا شکار تھی انسانی معاشرہ جس خلفشار میں مبتلا تھا قدم قدم پر مفاسد نے ڈیرے ڈال رکھے تھے نفرتوں اور جنگوں نے انسانی جانوں کو بے وقعت کیا ہوا تھا تکریم ِ خاتون اور حقوق ِ دختر پامال کیے جارہے تھے ہر شخص نے اپنی پسند اور خواہش پر خدا تراشا ہوئے تھے اخلاقیات اور صبر و برداشت کا نام و نشان نہیں مل رہا تھا خالق کے ساتھ مخلوق کا رشتہ قائم ہونا تو دور کی بات مخلوق کو حقیقی خالق کا حقیقی تعارف ہی یاد نہیں رہا تھا۔ ایسے ماحول اور اس زمانے میں حضور اکرم کا مبعوث ہونا عالم ِ انسانیت کے لیے ایک عظیم خوشخبری اور دائمی نجات کی نوید ثابت ہوا۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ واقعہ معراج انسانی بلندی کی بے نظیر مثال ہے جس پر چودہ صدیوں سے آج تک اور آج سے اختتام ِ دنیا تک انسانی عقل اور سائنسی علوم ساکت و ششدر رہیں گے۔ روز افزوں سائنسی علوم کا ارتقاءواقعہ معراج کے لیے مہرتائید و تصدیق ثبت کررہا ہے ہم جس دور میں سانس لے رہے ہیں اس میں رونما ہونے والے واقعات ‘ انسانی علوم کی پیش رفت اور سیٹلائٹ و نجوم کا سفر واقعہ معراج کے لیے دلائل فراہم کررہا ہے۔ واقعہ معراج چشم ِ زدن میں ہزاروں لاکھوں میلوں اور کئی آسمانوں کو عبور کرکے ایک خاص مقام پر پہنچنا ہے جو قدرت کی نشانیوں میں سے ایک عظیم نشانی ہے جس کے حقائق سے اللہ اور اس کا رسول آگاہ ہیں۔ لیکن انسانوں کے لیے بے شمار اسباق پنہاں ہیں۔شب ِ معراج سے جہاں خالق اور مخلوق میں ہمکلامی و ملاقات کے اسباب فراہم ہوئے وہاں خالق اور مخلوق کے درمیان سب سے معتبر وسیلے اور ذریعے یعنی حضور ِ اکرم کے توسط سے عبادی اور اجتماعی نظام کے قیام کے لیے بنیادی اصول و ضوابط فراہم کیے گئے۔ جہاں اللہ تعالے نے اپنے محبوب کو اپنی قدرت کاملہ کا نظارہ کرایا وہاں اپنے محبوب سے محبت کا منفرد اور لازوال اظہار کیا اور پھر انسانی فلاح کے لیے متعدد اصولوں کی نشاندہی کی ۔ واقعہ معراج جہاں ہمارے لیے مسرتوں اور خوشیوں کا سامان بہم کرتا ہے وہاں ہمیں زندہ رہنے کے آداب بھی سکھاتا ہے اور زندگی کے ایسے رموز سے روشناس کرتا ہے جن کا ادراک ظاہری آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ لہٰذا ہمیں جہاں معراج کی خوشیوں کا اہتمام کرنا چاہیے وہاں معراج میں عطا کردہ نعمات و عبادات کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے معراج کے تحائف میں سے ایک تحفہ نماز ہے جس کی ادائیگی مومن کی معراج ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنی معراج کو مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ ہمیں بھی قرب و ملاقات ِ خدا کی نعمت حاصل ہوسکے۔