جعفریہ پریس – ایس یو سی گلگت کے ضلعی صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کے وفد نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان سے یوم حسین (ع) کے سلسلے میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ایس یو سی کے مقامی رہنما فقیر شاہ اور آغا اظہر کاظمی سمیت ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی میں غلام عباس اور شیخ عاشق قمی شامل تهے ۔ وفد نے سیکرٹری داخلہ کو جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کے سالانہ پروگرام میں یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر کی جانب سے بعض مٹھی بھر شرپسندوں کے دباو میں آ کر رکاوٹیں ڈالنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے اس مسئلے کے پرامن حل اور یوم حسین (ع) کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار اداء کرنے کی اپیل کی اور واضح کیا کہ ملت جعفریہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کے پرامن حل کیلئے اپنا بھرپور کردار اداء کریں گے اور اس حوالے سے انتظامیہ کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوگا۔