• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

یوم شہادت علی ؑپرعلماءو ذاکرین ،بانیان ، لائسنسدار ان ایس او پیز پر عملدرآمد کر ائیں ،علامہ عارف واحدی

یوم شہادت علی ؑپرعلماءو ذاکرین ،بانیان ، لائسنسدار ان ایس او پیز پر عملدرآمد کر ائیں ،علامہ عارف واحدی

یوم شہادت علی ؑپرعلماءو ذاکرین ،بانیان ، لائسنسدار ان ایس او پیز پر عملدرآمد کر ائیں ،علامہ عارف واحدی
انتظامیہ دیگر عبادات کی طرح یوم علی ؑ کے موقع پر 21 رمضان المبارک کے مجالس وجلوس کا انعقاد ممکن بنائے۔
مولا علی ؑ کی ذات گرامی تمام مسلمانان عالم کیلئے بابرکت ، بافضیلت اور مشعل نور ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان
راولپنڈی/اسلام آباد12مئی 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی انسداد کیلئے طبیاحتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے یوم شہادت علی ؑ کے موقع پرعلماءو ذاکرین ، بانیان اور لائسنسداران حکومت کی جانب سے طے شدہ 20نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ عزاداران کو چاہیے کہ وہ پروگرامزمیں مناسب تعداد میں شرکت کریں اور مساجد و امام بارگاہوں میں عبادات، مجالس اور جلوس کے انعقاد پر سماجی فاصلے کی طبّی احتیاطی تدابیر بجالائیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے تدارک کیلئے عزاداران ، بانیان،لائسنسداران اور انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ ملت جعفریہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے خاتمہ کےلئے اقدامات کرے ۔ دیگر عبادات کی طرح یوم شہادت علی ؑ کے موقع پر 21 رمضان المبارک کے مجالس وجلوس کا انعقاد ممکن بنائے ،ہم چاہتے ہیں کہ مسائل باہمی تعاون سے حل ہوں ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھاکہ وفاق و صوبائی حکومتوں سے بھی توقع ہے کہ بانیان اور عزاداران کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لوگوں میں بے چینی پید ا نہ ہو ۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنا یا جائے ،انہوں نے کہا ہم نے اپنی سفارشات و تجاویز اجلاس میں حکومت کو پہنچا دیں ہیں ۔آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملکی آئین کی پاسداری ، قانون کی حکمرانی اور عملداری ، مذہبی رواداری، باہمی یکجہتی کو فروغ دینے میں ہم حسب سابق کردار اداکرتے رہیں گے ، حکومت اور انتظامیہ سے بھی توقع ہے کہ بانیان مجالس و جلوس کےساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مولا علی ؑ کی ذات گرامی تمام مسلمانان عالم کیلئے بابرکت ، بافضیلت اور مشعل نور ہے ۔ہر مسلمان اپنے طریقہ اور اپنے انداز سے اس خلیفہ راشد سے استفادہ کر تا ہے ۔متفق حدیث رسول اکرم ہے کہ مولا علی ؑ کا ذکر عبادت ہے اور سال میں ایک بار ماہ مبارک میںایسی ہستی کا ذکر محافل و جلوس عزادری ہماری روحانی تسکین اور ذریعہ نجات ہے ۔