تازه خبریں

یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے قائد ملت

یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے قائد ملت

یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
شکاگو میں سرمایہ داروںنے ظلم ڈھایا جبکہ غزہ میں صہیونیوں،سامراجیوں نے قیامت برپا کی، قائد ملت جعفریہ
یوم مزدو ر ایسے وقت میں آیا جب کسانوں اور مزدوروں کے حالات پر شاعر مشرق کے بے ساختہ اشعار ترجمانی کرتے ہیں،پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد 30اپریل2025ء (جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کایکم مئی ”یوم مزدور 1886 ” کے موقع پر کہنا ہے کہ یہ دن شکاگو کے ان سینکڑوں بے کسوں کی یاد میں منایا جاتاہے جنہوںنے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی تھی جبکہ غزہ کے مزدور کو احتجاج تو کجا اپنے ہی وطن میں وطن و بے یارومدد گار کرکے ظلم کی بھینٹ چڑھادیاگیاوہاں سینکڑوں نے جان دی یہاں ہزاروں شہید جبکہ لاکھوں بے گھر و بے سروسامانی میں ظلم کی بھیانک تصویر بن گئے افسوس عالمی انسانی و بنیادی حقوق کے واویلا کرنیوالے بھی اس یکطرفہ ظلم کو نہ روک پائے،صد ہزار افسوس کہ ہم بھی کچھ نہ کرپائے۔یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے۔
دوسری جانب انہوںنے عام پاکستانی مزدور کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یوم مزدور ایسے وقت میں آیا جب کسان اپنی فصل کی قیمت کے مناسب تعین نہ ہونے پر پریشان تو مزدور آئے روز بڑھتی مہنگائی ، روپے کی بے قدری اور روزگار کے مسدود ذرائع پر نوحہ کنا ں جس پر شاعر مشرق کے اشعار تر جمانی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات
مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار انتہائے سادگی سے کھاگیا مزدور مات
مزدورو ں کے شب و روزکی مشکلات اور موثرطبقات کی پرتعش زندگانی پر فرمایا
خلق خدا کی گھات میں رندو فقیہ و میر و پیر۔تیرے جہاں میں ہے وہی گردش صبح و شام ابھی
تیرے امیر مال مست، تیرے فقیر حال مست ۔ بندہ ہے کوچہ گرد ابھی، خواجہ بلند بام ابھی
قرآن پاک بھی اسی جانب سورة الحشر آیت نمبر7 میں اسی جانب رہنمائی فرماتاہے کہ ”دولت صرف امراء میں ہی گردش نہ کرتی رہے ”اور منصفانہ تقسیم کی طرف متوجہ کرتاہے، سیرت رسول اکرمۖ اسی پر قائم رہی، حضرت علی نے اپنے دور خلافت کے آغاز میںپہلا اصلاحی اقدام یہ اٹھایا کہ قومی خزانے میں سب کے لئے مساوی مواقع دینے کا اعلان کیا مگر افسوس 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہی مزدور، کسان اور جفا کش قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔