علامہ عارف حُسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں پشاور میں باچا خان یورنیورسٹی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آپ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فلفور دہشت گردوں کو گرفتا ر کرکے قرار واقعی سزا دی جائے آئے روز یہ دہشت گرد معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں آپنے کہا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹری فل پروف انتظامات کئے جائیں دہشت گردوں کے ان حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوتے ہیں آپ نے شہید ہونے والے افراد کے لئے دعا اور ان کے لواحقین کے لئے صبر اور تحمل سے کام لینے کی تلقین کی ۔
گلگت بلتستان میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں باقائدہ حصہ لینے کا اعلان کیا اور زمہ داروں کو ہدایا ت دی کہ فوری طور پر تنظیم سازی کا عمل کیا جائے تاکہ عوامی مسائل انکے دہلیز پر ہل ہو سکے۔