تازه خبریں

*ﺩﻓﺘﺮ ﻗﺎﺋﺪ ﻣﻠﺖ ﺟﻌﻔﺮﯾﮧ قم ﮐﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﻋﺎﻣﻠﮧ ﮐﺎ ﺍﺟﻼس، ﻣﺪﯾﺮ ﺩﻓﺘﺮ قم کی زیر صدارت شہیدین ہال مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا،*

*ﺩﻓﺘﺮ ﻗﺎﺋﺪ ﻣﻠﺖ ﺟﻌﻔﺮﯾﮧ قم ﮐﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﻋﺎﻣﻠﮧ ﮐﺎ ﺍﺟﻼس، ﻣﺪﯾﺮ ﺩﻓﺘﺮ قم کی زیر صدارت شہیدین ہال مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا،*
(نمائندہ خصوصی قم المقدسہ) ﺩﻓﺘﺮ نمائندہ ولی فقیہ و ﻗﺎﺋﺪ ﻣﻠﺖ ﺟﻌﻔﺮیہ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻗﻢ ﺍﻟﻤﻘﺪﺳﮧ کی ﻣﺠﻠﺲ ﻋﺎﻣﻠﮧ ﮐﺎ ﺍﺟﻼس 26 اکتوبر 2017 ﺑﺮﻭﺯ ﺟﻤﻌﺮﺍﺕ ﺑﻌﺪ ﺍﺯ ﻧﻤﺎﺯ ﻇﮩﺮﯾﻦ شہیدین کانفرنس ہال ﻗﻢ ﺍﻟﻤﻘﺪسہ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮨﻮﺍ، ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼم آباد ﻓﯿﮉﺭﻝ، ﭘﻨﺠﺎﺏ، ﺳﻨﺪﮪ، ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ، ﮔﻠﮕﻠﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ، خیبر ﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍﮦ، ﺁﺯﺍﺩ ﺟﻤﻮﮞ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﮈﻭﯾﮋﻥ ﺍﺭﺍﮐﯿﻦ ﻧﮯ شرکت ﮐﯽ، ﺍﺟﻼﺱ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ برادر ﻣﻮﻻﻧﺎ جنت جعفری صاحب نے ﺗﻼﻭﺕ ﮐﻼﻡ ﺍﻟٰﮩﯽ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ، ﻣﺴﺌﻮﻝ ﺩﻓﺘﺮ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ﺳﯿﺪ ﻣﺴﺮﺕ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﺯﯾﺪﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ اراکین ﻣﺠﻠﺲ ﻋﺎﻣﻠﮧ کو ﺧﻮﺵ ﺁﻣﺪﯾﺪ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺠﻨﮉﮮ ﮐﮯ مطابق ﺍﺟﻼﺱ ﮐﺎ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﺁﻏﺎﺯ ﮐﯿﺎ، ﻧﺸﺴﺖ ﮐﮯ ﺁﻏﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﺻﻮﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﮈﻭﯾﮋﻥ ﺍﺭﺍﮐﯿﻦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﯾﺎ. یہ اجلاس دو ایجنڈوں پر مشتمل تھا، ایک ” شش ماھہ گزشتہ کی کارکردگی اور شش ماھہ آئندہ کا لائحہ عمل” دوسرا ” فارغ التحصیل طلاب کے بارے میں مشاورت” پہلے ایجنڈے کے مطابق مسئول دفتر حجۃ الاسلام سید مسرت اقبال زیدی نے شش ماھہ گزشتہ کی دفتر قم کی کارکردگی رپورٹ عاملہ کے سامنے پیش کی. شش ماھہ آئندہ کے پروگرامز کی تفصیلی رپورٹ مدیر دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید اظہر حسین زیدی صاحب نے پیش کی.
حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کے حوالے سے ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﮦ ﻗﺎﺋﺪ ﺍﻭﺭ ﺩﻓﺘﺮ کے ﻣﺪﯾﺮ ﺣﺠﺖ ﺍﻻﺳﻼم ﻭﺍﻟﻤﺴﻠﻤﯿﻦ سید ﺍﻇﮩﺮ ﺣﺴﯿﻦ ﺯﯾﺪﯼ ﺻﺎﺣﺐ نے عاملہ اراکین کو تفصیلی بریفنگ دی. مدیر دفتر نے اپنی گفتگو میں ذکر کیا کہ اس وقت جامعہ المصطفی العالمیہ سے چار سو سے زائد طلاب فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، اس سلسلہ میں دفتر قم نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیہ اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو تفصیلی خط تحریر کیا ہے جس میں ان طلاب کی آئندہ کی مشکلات اور ان سے علمی فوائد حاصل کرنے کے حوالے سے اشارہ کیا گیا ہے. قائد ملت جعفریہ نے پاکستان کے تمام بزرگ اور جید علماء کی طرف ہمارا یہ خط ارسال کیا ہے تاکہ فارغ التحصیل طلاب کے حوالے سے تمام علماء کی رائے حاصل کی جائے، جید علماء کی آراء اور اظہارِ نظر جوں ہی قیادت کو دریافت ہوتی ہیں، قائد ملت جعفریہ ہمیں فارغ التحصیل طلباء کے حوالے سے مطلع کریں گے.
اجلاس میں عاملہ اراکین نے فارغ التحصیل طلاب کے حوالے سے اپنی بہترین آرا اور ﻃﻼﺏ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ، تحقیقی، تبلیغی موجودہ ﻣﺸﮑﻼﺕ اور آئندہ درپیش آنے والی مشکلات بیان کیں اور ان مشکلات کے حل کیلئے مفید مشوروں سے نوازا ﺍﻭﺭ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﮨﯽ ﻋﻤﺪﮦ ﻧﮑﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ کیئے. ﺍﺟﻼﺱ ﮐﮯ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﭘﺮ مسئول اداری جناب برادر لیاقت علی سیال اور برادر عباس سیال نے ﺷﺮﮐﺎﺀ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻇﮩﺮﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﯿﺎ. ﻭﺍﺿﺢ رہے ﮐﮧ ﻣﺠﻠﺲ ﻋﺎﻣﻠﮧ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﯽ ﻓﻌﺎﻟﯿﺖ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺍﻭﺭ قومی و ملی ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ اور فیصلہ جات ﻣﯿﮟ ﺍﮨﻢ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ.