تازه خبریں

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

آ ج آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی منائی جا ر ہی ہے۔تین سال قبل سولہ دسمبر کو دہشت گردوں نے قوم کے دل پر وار کیا تھا۔بزدل دشمن نے آرمی پبلک سکول پشاور میں نہتے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ۔بربریت کی اس کارروائی میں ایک سو چا لیس سے ز یا دہ بچوں اوراساتذہ نے شہادت پائی ۔
سانحہ پشاور پوری قوم کے لیے غم و اندوہ کی گھڑی تھا لیکن اس سانحے نے ہم سب کو دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف متحد کردیا۔سانحہ پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا آغاز ہوا ۔سیکیورٹی فورسز نے ضرب عضب شروع کیا۔ قوم اور حکومت کے دہشت گردی کے خلاف عزم صمیم ۔ اور سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ۔آج کا پاکستان پر امن پاکستان ہے۔ لیکن اس میں آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کی قربانیاں شامل ہیں جن کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔