• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

آمدہ بجٹ میں بالواسطہ ٹیکسوں کو ختم کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے،تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے مختص بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بجٹ 2015-16 میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائےاور بالواسطہ ٹیکسوں کو ختم کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔تعلیم اور بنیادی صحت کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آمدہ سالانہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ 2015-16ء کو روایتی بجٹ کی بجائے ایسا بجٹ بنائے جو عوامی مشکلات کا ازالہ کرسکے۔کیوں کہ ایک طرف عوام دہشتگردی کا شکار ہے تو دوسری طرف منہ زور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو چاہیئے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے۔اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ 2015-16ء  میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے مختص بجٹ میںبھی اضافہ کیا جائے۔کیوں کہ تعلیم یافتہ معاشرے سے ہی ملک ترقی کرتا ہے۔جب کہ بنیادی صحت کی سہولیات ہر پاکستانی کابنیادی حق ہے لہذٰاان دونوں اہم شعبوں کی جانب خصوصی توجہ دی جائے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ حکومت بلواسطہ ٹیکس ختم کر کے ایسا طریقہ کار اپنائے کہ بجٹ کے بعد مِنی بجٹ آنے کا راستہ رک جائے۔