تازه خبریں

آیت اللہ سید ریاض الحکیم سے دفتر قائد ملت جعفریہ،قم کے وفد کی ملاقات*

آیت اللہ سید ریاض الحکیم سے دفتر قائد ملت جعفریہ،قم کے وفد کی ملاقات*

*مرجع عالی قدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کے فرزند ارجمند آیت اللہ سید ریاض الحکیم سے دفتر قائد ملت جعفریہ،قم کے وفد کی ملاقات*

*دفتر کی جانب سے 7،فروری کو منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت، اھم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا*

*قم المقدسہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی،قم المقدسہ کے اعلی سطحی وفد نے عالم تشیع کے عظیم مرجع آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کے فرزند ارجمند حضرت آیت اللہ سید ریاض الحکیم سے خصوصی ملاقات کی۔ آیت اللہ سید ریاض الحکیم نے ملت تشیع پاکستان بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان کی بابصیرت پالیسی کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفد نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے شہید راہ ولایت علامہ سید ضیاءالدین رضوی اور علامہ شیخ غلام محمد غروی مرحوم کی عظیم خدمات کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ استاد درس خارج آیت اللہ سید ریاض الحکیم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس عظیم اقدام کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

وفد میں حجج الاسلام سید حسین عسکری نقوی, بشارت حسین زاہدی, ڈاکٹر بشیر احمد استوری, غلام محمد فخرالدین, محمد علی حجتی, اجمل حسین قاسمی, لیاقت علی سیال شامل تھے۔