تازه خبریں

اربعین امام حسینؑ لاکھوں افراد کربلا پہنچنا شروع

اربعین امام حسینؑ لاکھوں افراد کربلا پہنچنا شروع

اربعین امام حسینؑ لاکھوں افراد کربلا پہنچنا شروع 

اسلام آباد( جعفریہ پریس )اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا معلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں حرم امام حسین علیہ السلام کے خادم سیدابو شوذب کے مطابق چہلم امام عالی کے موقع پر تین کروڑ سے زائد زائرین سرزمین کربلا پر پرسہ پیش کریں گے۔نجف اشرف سے کربلا تک پیدل سفر کرنے والے عشاق میں نوجوانوں کے علاوہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی تعدادلاکھوں میں ہے۔ جنہوں نے مختلف قافلوں کی صورت میں پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔عراقی حکومت نے زائرین کوسیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اعلی سطح انتظامات کر رکھے ہیں۔تمام ائیرپورٹس اور سرحدی علاقوں پر عملے کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو سرزمین عراق داخل ہونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عراقی حکومت نے زائرین کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتی محکموں کو خصوصی ہدایات کر رکھی ہیں۔نجف سے کربلا تک کھانے پینے کی مفت اشیا کے جابجا سٹال لگے ہوئے ہیں، مسافروں کے آرام کے لیے عارضی رہائش گاہوں کا بھی انتظام ہے۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پیدل سفر کرنے والے زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ابوشوذب کے مطابق اربعین امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں ہر سال دنیا بھر سے کڑوروں زائرین شریک ہوتے ہیں