تازه خبریں

(اسد عاشورا کے موقع پر انجمن امامیہ اور العباس سکاوٹس اور انتظامیہ نے بہترین خدمات سرانجام دیے۔( صدر جعفریہ سٹوڈنٹس بلتستان)

اسد عاشورا کے موقع پر انجمن امامیہ اور العباس سکاوٹس اور انتظامیہ نے بہترین خدمات سرانجام دیے۔
انجمن امامیہ کی بہترجلوس ٹائمنگ شیڈول پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
( صدر جعفریہ سٹوڈنٹس بلتستان)
سکردو(پ۔ر) ایام اسد عاشورا سکردو کے مرکزی جلوس عزا بلتستان کے سب سے بڑا اجتماعی پروگرام ہونے کے ساتھ انتہائی حساس اجتماع بھی ہے۔ اسکی بہتر مانیٹرینگ اور بڑئے مزہبی رسم کے لیے مختلف اداروں اور انجمنوں نے خدمات ماضی کی طرح پیش کیے تاہم انجمن امامیہ سکردو بلتستان کا کردار بہت ہی عمدہ رہا۔ یہ بات جعفریہ سٹوڈنٹس بلتستان کے صدر محمد شبیر حافظی دوران جلوس نے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہوئے متعدد عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انجمن امامیہ کے جانب سے تمام ماتمی دستوں کے لیے جو ٹائمنگ شیڈول مرتب کیا تھا وہ انتہائی جامع اور عمدہ تھی۔ اتنے بڑئے مذہبی پروگرام میں ٹائم ٹیبل سیٹ کرنا بہت اعصاب شکن کام ہوتا ہے جسے انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے فائنل کیا ۔ اور خود صدر انجمن امامیہ اور انکے رفقائے کار کی جلوس عز ا میں موجودگی اور برابر
نظارت نے حکمت عملی میں مزید استحکام لائے جس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ العباس اسکاوٹس کے جوان اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تمام اہلکار سب کے انتھک محنت و زحمت قابل قدر ہے۔