غزہ میں اسرائیلی قبضے کیخلاف ہزاروں فلسطینوں کا احتجاج بدستور جاری ہے جبکہ صہیونی فوج کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں مزید چارفلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں مظاہروں کا چوتھا ہفتہ جاری ہےاور سرحد پر واپسی کیلئے عظیم مارچ کے تحت ہزاروں فلسطینی وہاں جمع ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔فائرنگ کے تازہ واقعات میں چار فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔
ادھرغاصب اسرائیلی فوج کے سامنے سینہ سپرفلسطینی نوجوان جنہوں نے ٹینکوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا ہتھیارایجاد کر لیا ہے ۔پٹرول میں آگ لگا کر پتنگ کو اڑایا اور اسرائیلی علاقے کی طرف رخ کرکے ڈور کاٹ دی۔پتنگ بم نے کوئی نقصان تو نہیں پہنچایا لیکن مزاحمت زندہ رہنے کا پیغام دے گئی۔