• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان و مسلم لیگ نواز کے مابین صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اتحاد

اسلامی تحریک پاکستان و مسلم لیگ نواز کے مابین صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اتحاد

اسلامی تحریک پاکستان و مسلم لیگ نواز کے مابین صوبہ پنجاب
کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے مفاہمت طے پا گئی

پاکستان مسلم لیگ ن اور اسلامی تحریک پاکستان کے مابین صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے مفاہمت طے پا گئی ہے جس کے تحت اسلامی تحریک پاکستان پنجاب کے 20 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تائید کرے گی۔ اس امر کا اعلان مسلم لیگ ن کے رہنماء وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے رہنماؤں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مسلم لیگ کے رہنماء سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں کامیاب مذاکرات کے بعد یہ مفاہمت طے پائی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایک اہم کردار رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس مفاہمت کے بہترین اثرات کے نتیجے میں مستقبل میں بھی اسلامی تحریک پاکستان ملک و قوم کے بہترین مفاد اور جمہوریت کی بقا میں جاری مشترکہ جدوجہد میں ساتھ دے سکے گی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ملک و قوم بہترین مفاد میں مفاہمت یقیناً ثمر آور ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت کے نتیجے میں 17 جولائی کو صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں منعقدہ ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن مفاہمت کے نکات پر جلد عملدرآمد ممکن بنا کر عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے