تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان پنجاب نے اضلاع کو آئندہ انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں علامہ سبطین

لاہور (جعفریہ پریس ) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر او رمتحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے  حلقہ بندیوں کے مسئلے کو حل ہونا چاہئے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے تو جمہور کے مطابق کام بھی ہونے چاہیں۔ اسلامی تحریک متحدہ مجلس عمل کی بڑی جماعت ہے۔ جس نے گلگت بلتستان میں حکومت بھی کی اور اب بھی قانون ساز اسمبلی میں موثر نمائندگی رکھتی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہو م ورک کیا جارہا ہے۔ اضلا ع کو ہدایات دے دی ہیں کہ امیدواروں کے حتمی فیصلے کے لئے تجاویز دیں۔