تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی جے یو آئی(ف) کی صد سالہ تاسیسی اجتماع میں شرکت

اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی جے یو آئی(ف) کی صد سالہ تاسیسی اجتماع میں شرکت
وفدکی قیادت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کی
روالپنڈی/اسلام آباد 08اپریل 2017ء( دفتر )اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں علامہ فرحت جوادی ، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور اسلامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ پر مشتمل مرکزی وفد نے جمیعت علماءاسلام (ف) کی صد سالہ تاسیسی اجتماع میں شرکت کی۔ جب اسلامی تحریک کا مرکزی وفد جلسہ گاہ میں پہنچا تو اس موقع پرجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سینیٹر غلام علی اور سینیٹر گل نصیب خان سمیت دیگر رہنماو ¿ں نے مرکزی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ کامیابی اور یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور موجودہ صورتحال میں جے یو آئی کی جانب سےامت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کے عزم کے اظہار کو اتحاد بین المسلیمین اور وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ جبکہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مرکزی وفد کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کیلئے شکریہ کا پیغام دیا اور تمام مکاتب فکر بالخصوس اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کی صد سالہ تقریب میں شرکت کو اتحاد ا مت کیلئے کاوشوں کو تقویت ملنے کے مترادف قرار دیا۔