اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان کونسل آغا سید محمد عباس رضوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کی
Jafariapress.com
علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی بلا جواز گرفتاری کو فی الفور رہائی میں تبدیل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اسلامی تحریک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات میں مطالبہ۔
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان کونسل آغا سید محمد عباس رضوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کی۔ وفد میں صوبائ سینئر نائب صدر جناب دیدار علی اور صوبائی سیکٹری جنرل علامہ شیخ مرزا علی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران نمائندہ وفد نے قومی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی، سی۔پیک اور جی۔بی کی آئینی حیثیت اور حائل مشکلات پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ گلگت اسکردو روڈ، سرکاری اداروں میں میرٹ پر عمل درآمد اور قانون کے غلط استعمال کی روک تھام پر تفصیل سے بات ہوئی۔ اس کے علاوہ علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو شیڈول ۴ کی خلاف ورزی کی آڑ میں گرفتار کر کے جیل میں ڈالنے پر اپنی سخت تشویش اور تحفظات کا برملا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے یقین دلایا کہ شیخ نیئر مصطفوی کے حوالے سے میں اپنا ذاتی کردار ادا کرونگا۔
اس موقعے پر کمشنر گلگت جناب سبطین احمد بھی موجود تھے۔