جعفریہ پریس- الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے سرابراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حمایت سے گلگت حلقہ 4: میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار محمد علی شیخ اور سکردو حلقہ4 : میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار کیپٹن (ر) سکندر علی جبکہ سکردو حلقہ 3 : میں مسلم لیگ ن کے فدا محمد ناشاد،سکردو حلقہ 5 : میں مسلم لیگ ن کے اقبال حسن اور سکردو حلقہ 6: میں پیپلزپارٹی کے عمران ندیم کامیاب ہوئے ہیں-
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن 2015 میں اسلامی تحریک کے سرابراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت حلقہ 1: میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار امجد حسین ایڈوکیٹ، گلگت حلقہ 2 : میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جمیل احمد، گلگت حلقہ 3: میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوارکیپٹن(ر) محمد شفیع ، گلگت حلقہ 4: میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار محمد علی شیخ ، گلگت حلقہ 5: میں آزاد امیدوار میر قاسم ، سکردو حلقہ1 : میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار شہزاد آغا،سکردو حلقہ2 : میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار آغا سید محمد عباس رضوی ، سکردو حلقہ3 : میں مسلم لیگ ن کے فدا محمد ناشاد ، سکردو حلقہ4 : میں اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار کیپٹن (ر) سکندر علی، سکردو حلقہ 5 : میں مسلم لیگ ن کے اقبال حسن اور سکردو حلقہ 6: میں پیپلز پارٹی کے عمران ندیم کی حمایت کا اعلان کیا تھا – جن میں سے محمد علی شیخ ، کیپٹن (ر) سکندرعلی ، فدا محمد ناشاد، اقبال حسن اور عمران ندیم 5 امیدوار کامیاب قرار پائے –
اسلامی تحریک پاکستان نے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے-