اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماوں کی علاقہ شمس الدین ٹاون میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت۔ علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، علامہ شیخ محمد رضا بہشتی، محمد شبیر حافظی دفتری مسئول اور علاقہ شیخ شمس الدین ٹاوں کے معروف عالم دین اخوند عابد وغیرہ نے خطاب کیا، خطباء نے سیرت امیر المومنین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔ اور پاکستان کے ملت تشیع کے مساءل اور انکے حل میں قومی جماعت اور قائد محترم کے بابصیرت کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جلسہ عام میں جے ایس او گلشن خمینی کا قیام عمل میں آیا۔ اور نو منتخب صدر شفقت اور باقی کابینہ کے ممبران سے علامہ شیخ رضا بہشتی نے حلف لیا
علاقہ قمراہ کے مرکزی امام بارگاہ میں جشن مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔ اس پروقار جلسے سے علاقہ قمراہ کے امام جمعہ و جماعت اور نظریاتی عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد ابراہیم جعفری ، بزرگ زاکر اہل بیت جناب اخوند علی ، جناب اخوند حسین، مولانا رسول اور اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے دفتری مسول محمد شبیر حافظی نے سیرت امیر المومنین علیہ السلام کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جبکہ بلتستان کے معروف قصیدہ خواں بلبل بلتستان آغا سید علی اور دیگر قصیدہ خواں اور منقبت خوانوں نے منقبت پیش کی۔