• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیگی، آئینی حق دلوائیں گے، عارف واحدی

اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،یہاں کی عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے، گلگت بلتستان کوآئینی حیثیت دلوائیں گے ، اسلامی تحریک پاکستان انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور انتخابات کا اعلان ہوتے ہی اپنا منشور پیش کردینگے ۔ وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان سے متعلقہ پیکج کے اعلان سے قبل اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورت کریں۔
پیر کو گلگت بلتستان کے مختلف عمائدین کے وفود سے ملاقات کے دوران علامہ عارف حسین واحدی نے ملک کی مجموعی امن و امان و سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو کی ۔ اس موقع پر عمائدین نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک کو بریفنگ دی ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ جغرافیائی لحاظ سے خطہ اپنی ممتاز حیثیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ انہیں ملک کا پانچواں صوبہ بنا کر آئینی و قانونی حقوق فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور خطے کوترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ اسے اس کا آئینی حق بھی دلوائیں گے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے پیکج کے لئے گلگت کے دورے پر آ رہے ہیں اسلامی تحریک پاکستان اس علاقے کی بڑی سیاسی جماعت ہے نہایت مناسب ہو گا کہ اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورت کے بعد اس پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دینگے اور ان کے حقوق کی صحیح معنوں میں ترجمانی کا حق بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے اسلامی تحریک کے گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ہم اپنے منشور عوام کے سامنے پیش کرینگے اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں اور ہمارا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا سپپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ تمام اساتذہ کو مستقل کروانے کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔