تازه خبریں

اسلامی جمہوری ایران پشاور کے کونسل جنرل محمد باقر بیگی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

پشاور ( ) اسلامی جمہوری ایران پشاور کے کونسل جنرل محمد باقر بیگی کی جانب سے پرل کانٹینینٹل ہوٹل پشاور میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطاری میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ رمضان توقیر ، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکریڑی آخونزادہ مظفر علی ، خطیب شیعہ جامع مسجد علامہ ارشاد حسین خلیلی ، پرنسپل جامع عارف حسینی علامہ سید جمیل حسن ، قومی امن کمیٹی کے چیئر میں علامہ محمد شعیب ، سابق وزیر صحت و سابق صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید ظاہر علی شاہ ، مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور نوازش علی حیدری نے شرکت کی اور مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔