تازه خبریں

اسلام آباد میں اہل بیت (ع) اسمبلی پاکستان کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس

جعفریہ پریس-  اہل بیت (ع) اسمبلی پاکستان کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔  اہل بیت عالمی (ع) اسمبلی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت  آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری کی زیر صدارت منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی ،حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین ، حضرت آیت اللہ علامہ  شیخ محسن علی نجفی، حضرت آیت اللہ علامہ  ملک اعجاز حسین سکٹری جرنل شیعہ علما کونسل علامہ عارف حسین واحدی سمیت ملک بھر سے بزرگ علماء کرام  واراکین اہل بیت (ع) اسمبلی پاکستان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے پہلے سیشن میں اہل بیت (ع) اسمبلی پاکستان کا مجوزہ دستور العمل زیر بحث آیا، جسے چند ترامیم کے ساتھ پاس کیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی سیشن میں اہل بیت عالمی (ع) اسمبلی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری نے صدارتی خطاب کیا۔