قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کواردو کے مکانات کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل۔ علامہ سید محمد علی موسوی ،جناب حاجی الیاس صوبائی فنا نس سیکریٹری اسلامی تحریک اور مسئول دفتر اسلامی تحریک سکردو محمد شبیر حافظی نے صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی کے حکم پرآج علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سمیت علاقے کے بزرگان سے تفصیلی ملاقات کی۔