اس سال اربعین پر زائرین کے لئے منصوبے مکمل ہوئے موکب لگے اگلے برس پورےراستے میں موکب لگینگے
ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی
اَلسَّلَامُ عَلَی الحُسینؑ وَ عَلَی عَلِی اِبنِ الحُسینؑ وَ عَلَی اَولَادِ الحُسینؑ وَ عَلَی اَصحَابِ الحُسینؑ۞
مومنین کرام، چند سالوں سے گذارش کرتا رہا کہ تفتان بارڈر پہ زائرین کی مدد و خدمت اور ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ الحمداللہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی رہنمائی اور سر پرستی میں پہلے مرحلے میں واش رومز، وضو خانے اور دوسرے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کا اجراء اور اب مسجد کی تعمیر ہے۔
امسال جے ایس او کے برادران نے ہمت کی۔ جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں میڈیکل کیمپ لگایا اور شیعہ علماء کونسل شکار پور کے دوستوں کے ساتھ مل کر شکار پور میں موکب لگایا گیا جس میں سندھ اور پنجاب کے *زائرین نے بھرپور استفادہ کیا*۔ تمام برادران نے بے لوث ہو کر خدمتِ زائرین کی۔
میں جے ایس او کے مرکزی صدر برادر سید ذیشان حیدر شمسی اور ان کی مکمل ٹیم کو اجر کم الی اللہ کہوں گا کہ انہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا اور پاکستانی راستوں میں پیش آنے والی زائرین کی مشکلات کو کم کیا۔ انشااللہ اگلے سال پورے راستے میں موکب لگیں گے۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، “جو ایک نیک کی کام کی طرف توجہ دلائے گا پھر جب تک وہ نیک کام ہوتا رہے گا اس کا اجر ملتا رہے گا” اور انشااللہ یہ اجر تا قیامت اس کام کے بانیان کو ملتا رہے گا۔
برادران خود تو زیارات پر نہیں جا سکے لیکن ان کی یہ خدمات میرا یقین ہے وہاں جانے سے زیادہ اجر کا باعث ہوں گی اور اس موکب کو کامیاب بنانے میں ہر ایک کے کردار کے سبب اس کا اجر بروز محشر نصیب ہوگا۔ اللہ تعالیٰ غیبت کے اس دور میں ہمیں اپنا وظیفہ شرعی اپنانے کی توفیق دے۔ آمین