تازه خبریں

اعلی عدلیہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے علامہ سید ناظر عباس تقوی

کراچی جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان/شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر و جنرل سکریٹری متحدہ مجلس عمل سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی عوام سخت مصیبت میں مبتلا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اس کے نتیجے میں سامنے والے مسائل پر سوموٹو ایکشن لیں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان سندھ کے عوام کی حقوق کی بات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی