تازه خبریں

افغانستان:کابل میں مسجد کےباہر خودکش دھماکہ

افغانستان:کابل میں مسجد کےباہر خودکش دھماکہ

افغانستان کے درالحکومت کابل میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کےمطابق خودکش حملہ آور نے کابل کے علاقے “برچی” میں مسجد الزہرہ کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے وقت مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود تھے۔ کسی بھی گروپ یا تنظیم نےدھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ادھر صوبہ ہلمند میں افغان فضائیہ کی کارروائی میں تینتالیس طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ کےمطابق ہلمندصوبے میں افغان فضائیہ نے طالبان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔