الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو سو اٹھہتر نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو سو اٹھہتر نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف ایک سوپندرہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ مسلم لیگ ن کی چونسٹھ نشستیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو تینتالیس نشستوں پرکامیابی ملی ہے۔
متحدہ مجلس عمل کی بارہ اور مسلم لیگ ق کی چار نشستیں ہیں جبکہ بارہ آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔