• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

امام حسین نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرکے واضح پیغام دیا کے حق کے راستے کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا۔

امام حسین نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرکے واضح پیغام دیا کے حق کے راستے کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا۔

محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔علامہ ناظر عباس تقوی
امام حسین نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرکے واضح پیغام دیا کے حق کے راستے کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا۔علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی(جعفریہ پریس) معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی کا محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزاء سے امام بارگاہ امامیہ کورنگی جے ون ایریا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین کی ذات گرامی رہتی دنیا تک کائنات کے لئے مشعل راہ ہے آپ کی ذات گرامی اسلامی تاریخ میں حق و صداقت، جرات و شجاعت، عزم و استقلال ،ایمان و عمل ،ایثار و قربانی، تسلیم و رضا ،اطاعت ربانی،عشق و وفااور صبر کی وہ بے مثال داستان ہے جس کو تا قیامت سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا امام حسین نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرکے واضح پیغام دیا کے حق کے راستے کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا ۔