تازه خبریں

امریکہ میں فائرنگ،آٹھ افراد ہلاک

ایسوشیئیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اتوار کو بتایا ہے کہ ریاست میسی سیپی کے لینکلن علاقے میں ہونے والی فائرنگ، علاقے کے ڈپٹی تھانیدار سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت پر منتج ہوئی ہے-

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا تاہم ابھی تک قاتل کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ہے-

امریکہ میں گن کلچر کے سبب ہر سال ہزاروں افراد موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں-