تازه خبریں

 امریکہ کا شامی علاقے گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت حقائق کے منافی ہے ، علامہ عارف واحدی 

 امریکہ کا شامی علاقے گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت حقائق کے منافی ہے ، علامہ عارف واحدی 

 امریکہ کا شامی علاقے گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت حقائق کے منافی ہے ، علامہ عارف واحدی 
 امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو تسلیم کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان 
 امریکہ کی جانب سے یک طرفہ طور پر جغرافیائی سرحدوں میں تبدیلی عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
 راولپنڈی/اسلام آباد 27مارچ 2019ء(  جعفریہ پریس   )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے علاقے گولان ہائٹس پر اسرائیلی ناجائز قبضے کو باقاعدہ تسلیم کئے جانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گولان ہائیٹس شام کا مسلمہ حصّہ ہے اور امریکہ کی جانب سے گو لان ہائیٹس پر اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے ناجائزقبضے کو تسلیم کرنا حقائق کے منافی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مشرق وسطیٰ میں موجود ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی بے جا حمایت کرتے ہوئے شام کی گولان ہائیٹس پر اسرائیلی قبضے کو مکمل طور پر تسلیم کیا ٹرمپ کے اس مو ¿قف سے حقیقت تبدیل نہیں ہوگی، جبکہ ناجائز ریاست اسرائیل نے جون 1967ءمیں 6 روزہ جنگ کے بعد شام کے صوبہ القنیطرکے اس حصہ پر قبضہ کرلیا تھا۔ حقیقیت یہ ہے کہ گولان ہائیٹس کو بلا شبہ شام کا حصہ ہی سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیاں 1200 مربع کلومیٹر پرپھیلی ایک پتھریلی سطح ہے جو کہ شامی دارالحکومت دمشق سے تقریباََ 60 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع ہیں۔علامہ عارف حسین واحدی کامزید کہناتھاکہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق یہ علاقہ تاحال شام کا حصہ ہے جس پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، امریکی صدر کے بیان کے باوجود گولان کے حوالے سے یورپی یونین اور عرب ممالک سمیت اقوام متحدہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ان تمام ممالک نے گولان کی بلندیوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہناتھا کہ امریکہ کی جانب سے یک طرفہ طور پر جغرافیائی سرحدوں میں تبدیلی عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہناتھا کہ امریکہ اسرائیلی گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں اسلامی ممالک پر ہونے والی صہیونی جارحیت کو روکنے کےلئے اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اقوامتحدہ کے پلیٹ فارم پر یک آواز ہو کر عملی اقدام کی ضرورت ہے تاکہ صہیونیوں کی ناپاک ساز ش کو ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی قبضے سے مسلم علاقوں کو آزاد کر ایا جاسکے ۔