انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے کے نتيجے ميں 20افراد ہلاک، 30سے زائد لاپتہ
انڈونيشيا کے قريب سمندر ميں کشتی ڈوبنے کے نتيجے ميں بيس افراد ہلاک اور تیس سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق کشتی پر ترانوے افراد سوار تھے جو ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام جا رہی تھی اور اس حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد کا سوار ہونا بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران انتاليس افرادکو بچا ليا گيا تاہم ابھی تک تیس کے قریب افراد لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے