تازه خبریں

آئینی حقوق اور آئینی صوبے کا مطالبہ سب سے پہلے اسلامی تحریک نے کیا۔ شیخ اقبال توسلی

آئیینی حقوق اور آئینی صوبے کا مطالبہ سب سے پہلے اسلامی تحریک نے کیا۔
شیخ اقبال توسلی کا حق ملکیت و حاکمیت تحریک کے جلسے سے خطاب۔
تفصیل۔
حق ملکیت و حاکمیت تحریک کے آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے تحت دنیور گلگت میں ایک بہت بڑا عوامی جلسہ منعقد ہوا، جلسے میں جی بی کے تمام اضلاع سے مختلف جماعتوں،مسالک اور قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جبکہ جلسے میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کو بھی دعوت دی گئی تھی جس سلسلے میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی جانب سے حجتہ الاسلام علامہ شیخ اقبال حسین توسلی اور سید قائم علی شاہ کاظمی نے شرکت کی۔ جلسے سے شیخ اقبال توسلی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مجاہد عوام نے اپنے زور بازو پے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور غیر مشروط طور پر پاکستان کے ساتھ علاقے کا الحاق کردیا مگر افسوس ۶۹ سالوں سے آئینی حقوق کے منتظر ہیں جو کہ سراسر نا انصافی ہے، ہم یہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔ سی پیک میں ہمارے حقوق کی ضمانت دیے بغیر یہ منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ آئینی حقوق اور آئینی صوبے کی بات سب سے پہلے اسلامی تحریک نے ہی کی تھی اور ساتھ ہی ہم ہر اس تحریک کے ساتھ ہیں جو علاقے کے آئینی حقوق کی بات کرے مگر حقوق کا حصول تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد و وحدت میں مزمر ہے۔