آیت اللہ خامنہ ای اور رجب طیب اردگان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کشمیر میں ظلم پر آواز اٹھائی عمران خان
جعفریہ پریس : وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مودی کی نسل پرست ہندو سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اہل کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی