وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ساتھ بہت تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں اطراف سے تعلقات کے امکانات کو پوری طرح اجاگر کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی رفتار دوگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اپنے ٹویٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملاقات میں مستقبل کے تعاون کے روڈ میپ کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور بجلی کے شعبوں کو ترجیح دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچستان کے لوگوں کے لیے یادگار تھا۔ مند-پشین بارڈر مارکیٹ اور پولان ،گبد ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ افتتاح سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی منڈیوں کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے وقت کے ساتھ استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مند، پشین مارکیٹ ان چھ مارکیٹس میں سے ایک ہے جو سرحدی مقامات پر بنائی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم نے ان تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 2009 سے زیر التواء ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی ریکارڈ چار ماہ میں تکمیل کو یقینی بنایا۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات