ایران آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے آیت اللہ ہادوی تہرانی کی ملاقات
جعفریہ پریس ممتاز مفکر، اسلامی نظریہ پرداز، اسلام کوئیسٹ ویب سائٹ کے بانی اور اعلی اسلامی اداروں کے رکن حضرت آیت اللہ ہادوی تہرانی اور قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی کے درمیان رواق حکمت انسٹیٹیوٹ میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ آیت اللہ ہادوی تہرانی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو خوش آمدید کہا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جس نے مختلف بحرانوں اور طوفانوں میں ملت جعفریہ کو حکمت و درایت کے ساتھ آگے بڑھایا۔ انہوں نے رواق حکمت انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروانے کے علاوہ علمی و تحقیقی میدان میں قائد ملت جعفریہ سے باہمی تعاون کی درخواست بھی کی۔ ملاقات میں دفتر قائد ملت جعفریہ کا اعلی سطحی وفد بھی موجود تھا۔

