ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں علامہ ساجد نقوی
دہشتگردی عالمی مسئلہ ، اسلامی ممالک دہشتگردی اور سازشوں کا شکار ہیں، علامہ ساجد نقوی
ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ پردہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد 23ستمبر 2018ء( جعفریہ پریس )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ پردہشتگردانہ حملہ جس کے نتیجہ میں 25قیمتی جانی ضیاع اور60کے قریب زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار اور شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ، بالخصوص اسلامی ممالک دہشتگردی اور سازشوں کا شکار ہیں ، کرب اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہے۔