ایران کے وزیر خارجہ اسلام آباد کے دورے پر
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئےجہاں وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات و گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہوگی۔
پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔