تازه خبریں

این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرارمحمد یوسف عرف منتظرمہدی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

جعفریہ پریس- ایک بار پھر سندھ کا دارالحکومت کراچی دہشت گردی کی لپیٹ میں، آئے روز شیعہ اساتذہ، وکلاء اور ڈاکٹرز کو شر پسند عناصر نشانہ بنا رہے ہیں اور اس نہ رکنے والے تسلسل  میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار محمد یوسف عرف منتظر مہدی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید منتظر مہدی کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک پرائیویٹ بس میں سوار تھے۔ فائرنگ سے منتظر مہدی زخمی ہوگئے تاہم ان کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات 3 بجے خالق حقیقی سے جا ملے۔ بس میں ان کی یونیورسٹی کے 8 دیگر افراد بھی شامل تھے۔
شہید منتظر مہدی کا تعلق دادو سندھ سےتھا اوراین ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت چلنے والے فلاحی پروجیکٹس کے شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔
شہید کی شہادت کے خلاف اصغریہ آرگنائزیشن نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ آخری اطلاع کے مطابق شہید کی نماز جنازہ گیارہ بجے لال ہندی قبرستان (دادو) میں ادا کر دی گئی ہے۔