تازه خبریں

ایوان بالا کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمیاں رضا ربانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،قائد ملت جعفریہ پاکستان

 جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ  کے خوش اسلوبی سے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میاں رضا ربانی اور مولانا عبدالغفور حیدری پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں گے جب کہ سیکرٹری جنرل علامہ عار ف حسین واحدی نے بھی دونوں رہنمائوں کابلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
اپنے تہنیتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ایوان بالا کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے امید ہے ایوان بالا میں دونوں شخصیات اس جانب توجہ دے کر مسائل کے حل کرنے میں کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی میاں رضا ربانی کوچیئر مین اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ظاہر کی ہے کہ دونوں شخصیات اپنے عہدوں کے تقدس کو بحال رکھیں گی۔