بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا گیا
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اورمساجد میں وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ حکومت نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ہفتہ تقریبات کااعلان کیا ہے جو پیر سے شروع ہوئیں جن کامقصد نوجوانوں کو قائداعظم کے تصور اور نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔قائداعظم کی تعلیمات کواجاگر کرنے کیلئے سیمیناروں،مباحثوں اورنمائشوں سمیت مختلف تقاریب کاانعقاد کیاجارہاہے۔