• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

بروز جمعہ 13 اپریل کو آ پارہ چوک پر آمریکا،انڈیا اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا-

 
بروز جمعہ 13 اپریل کو آ پارہ چوک پر آمریکا،انڈیا اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا-
ڈپٹی سکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل مرکزی سکریٹری اسلامی تحریک علامہ عارف حسین واحدی
جعفریہ پریس: اسلام آباد :پریس کلب میں ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کا پریس کانفرنس سے خطاب،ملی یکجہتی کونسل کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم،ڈپٹی سیکریٹری علامہ ثاقب اکبر،مفتی گلزار نعیمی،مولانا عبدالجلیل نقشبندی،اور دیگر قائدین موجود تھے ،میاں محمد اسلم نے کہا کہ کشمیر،فلسطین اور قندوز افغانستان میں قتل عام پر بروز جمعہ 13 اپریل کو آ پارہ چوک پر آمریکا،انڈیا اور اسرائیل کے خلاف ایک بڑی ریلی نکال کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا-
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ کشمیر میں انڈیا کے مظالم اور دھشتگردی کی شدید مذمت کرتے ھیں اور یہ سمجھتے ھیں کہ اس ظلم کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ھے فلسطین پر اسرائیلی ظلم کے پیچھے امریکا اور انڈیا کا ھاتھ ھے یہ منحوس تکون ھے جو مسلمانوں پر ظلم روا رکھے ھوئے ھیں،عالمی حقوق بشر کی تنظیمیں کیوں خاموش تماشائی بنی ھوئی ھیں،امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے حکمران بیدار ھوں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تب اس ظلم کا مقابلہ کر سکتے ھیں۔
علامہ واحدی صاحب نے کہا کہ اس ریلی میں تمام طبقات کے لوگ شریک ھوں ملک کے حکمرانوں کو بھی اس قتل عام پر احتجاج پر ھمارے ساتھ کھڑا ھونا چاہئے