بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی جائے گی : دفتر خارجہ
بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق قونصلر رسائی سے متعلق طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کمانڈر کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت حاصل حقوق سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔