ترکی: پولیس کا مختلف شہروں میں آپریشن۔ 445 افراد گرفتار
ترکی میں پولیس نےمختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران چار سو پینتالیس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق ان افرد کو شدت پسندتنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار کئے جانے والوں میں سے اکثریت غیرملکیوں کی ہے۔پولیس کے مطابق ایک سو پچاس افراد کو جنوب مشرقی شہر “شانلی عرفا” سے جبکہ شامی سرحد سے متصل شہر “غازی انتیپ” سے سینتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انقرہ میں پولیس نے ساٹھ افراد کو تحویل میں لیا ہےجبکہ استنبول، ازمیر، قونیا، ادانا اور انادولو سمیت دوسرے بڑے شہروں میں بھی کارروائی کی گئی۔