تازه خبریں

تنظیمیں اپنے مقا صد اور حصول کے لئے زر یعہ ہوا کرتی ہیں جس کے زر یعے انسان اپنے اعلی اہداف تک پہنچتا ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان کرا چی ڈویزن کی جانب سے تنظیمی تر بیتی کنو یشن سولجر بازار میں منعقد ہوا جس میں علامہ ناظر عباس تقوی،حسنین مہدی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ کرم الدین واعظی،علامہ قمر عباس ملکوتی،علامہ روح اللہ اورعلامہ شریف مہدی سمیت ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی تر بیتی کنو یشن سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا تنظیمیں اپنے مقا صد اور حصول کے لئے زر یعہ ہوا کرتی ہیں جس کے زر یعے انسان اپنے اعلی اہداف تک پہنچتا ہے لیکن اگر تنظیمیں بغیر مقصد کے معا شرے میں کام کریں تو معا شرے کی اصلاح کے بجائے نقصان ہوتا ہے آج ہم جس معا شرے میں زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے اُس کی بنیا دی وجہ تنظیموں کا بے مقصد ہونا اور کارکنا ن کا بے تر بیتی ہونا ہے لہذا کارکنان کو چائیے کہ معا شرے کی اصلاح سے پہلے خود سازی اصلاح نفس کے لئے اپنی تر بیت کریں اور جب انسان ایک منزل تک پہنچ جائے تو پھر معاشرے کہ بگاڑ کی اصلاح کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے آج ہمارا معا شرا مختلف انحرافات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک میں انارگی پھیلی ہوئی ہے اس وقت پا کستان کو دو چیلنجز کا سامنا ہے ایک مغر بی ثقافتی یلغار ہے جس نے معا شرے میں بے حیائی کو پر وان چڑ ھایا ہے دوسرا چیلنج ملک میں جاری دہشت گردی ہے جس کی وجہ سے پا کستان کی سا لمیت داؤں پر لگی ہوئی ہے ایسے معا شرے میں وہ افراد کار آمد ثا بت ہو سکتے ہیں اور ملک کو ان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں جو خود تر بیتی یافتہ ہو پا کستان میں سیاسی اور مزہبی جماعتوں کو چائیے کہ اپنے طا لبہ ونگ کی تر بیت کریں تاکہ ملک کو جو مسائل در پیش ہیں اُن کا سامنا کیا جاسکے تر بیتی نشت کہ آخر میں قرارداد منظور کی گی کہ سانحہ سہون کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور کو ئٹہ میں پھنے زائرین کو سیکیورٹی فراہم کر کے زیارات کے لئے روانہ کیا جائے