تازه خبریں

جامعۃ الکوثرمیں سالانہ پروگرام’’نسیم کربلا‘‘ثقافتی میلہ کا انعقادآج ہو گا

اسلام آباد کے معروف تعلیمی و تحقیقی ادارہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں سالانہ پروگرام’’نسیم کربلا‘‘ کاباوقار ثقافتی میلہ کا انعقاد آج بروز جمعرات شام چار بجے ہو گا ، جس کا افتتاح جامعۃ الکوثر کے مرکزی کیمپس میں سرزمین عراق سے آئے ہوئے مہمان خصوصی نمائندہ متولی حرم امام حسین ؑ شیخ منجدکعبی فرمائیں گے ۔یہ ثقافتی میلہ18 مارچ 2018ء تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وطن عزیز پاکستان میں عاشقان کربلا کے لئے حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں حسینیؑ ثقافت کی خوشبو سے مہکتا سالانہ ہفتہ ثقافت بعنوان نسیم کربلا کے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے شام چار بجے ہوگا اور سپاس نامہ پیش کیا جائے گا، بعد ازاں مہمان خصوصی نمائندہ متولی حرم امام حسین ؑ شیخ منجدکعبی خطاب فرمائیں گے اور حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام سے لائے پرچم کی کشائی ہوگی ۔ نماز مغربین کے بعد معزز مہمانان گرامی نمائندہ متولی حرم امام حسین ؑ شیخ منجدکعبی اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں حجت السلام و المسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی اعشائیہ دیں گے۔ 16 مارچ 2018 بروز جمعہ تا 18 مارچ 2018ء بروز اتوار تک تین روزہ نسیم کربلا کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی یہ نمائش و پروگرام تمام مکاتب فکرو عوام الناس کے لئے جاری رہے گا۔ 29 مارچ کو جامعۃ الکوثر میں بین الاقوامی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ملکی و بین الاقوامی شخصیات خطاب فرمائیں گی۔ علماء کانفرنس کا بنیادی مقصد امہ میں اتحاد و وحدت، باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔