تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا اجلاس عاملہ لاہور میں طلب

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا اجلاس عاملہ لاہور میں طلب

راولپنڈی/2024-12-12 جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ تنظیمی دورانیہ سال 2023-25 کا دوسرا اجلاس 13,14,15 دسمبر 2024 کو ادارہ منہاجُ الحسین لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں جے ایس او پاکستان کے ملک بھر سے اراکین عاملہ شرکت کرینگے اور تنظیم کی مزید تقویت و فعالیت کے لیے اہم فیصلاجات ہونگے، جبکہ اجلاس کے آخری روز قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر جے ایس او پاکستان کی نظارت کا “دوسرا مرکزی اجلاسِ مجلسِ نظارت” 15 دسمبر 20244 بوقت 9 بجے صبح اداراہ منہاج الحسین لاہور میں طلب کر لیا۔ جس میں علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، ڈاکٹر عون ساجد نقوی، علامہ فرحت عباس جوادی سمیت تمام اراکین مجلس نظارت بھی شرکت فرمائینگے۔