تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت کے زیر اہتمام جشن غدیر

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت کے زیر اہتمام جشن غدیر

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت کے زیر اہتمام جشن غدیر

گلگت (پ ر) عید سعید عید غدیر کی مناسبت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزئشن پاکستان گلگت ڈویژن حیدرپورہ یونٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان پروگرام کا انعقاد امام بارگاہ قصرزہراحیدرپورہ میں کیا گیا۔  پروگرام  میں علاقہ بھر سے جید علما، زعما، اکابرین اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ پروگرام سے علامہ شیخ شرافت حسین ولایتی، شیخ اخون فدا علی، حجت الاسلام علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی امام جمعہ الجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی  نے خطاب کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا دین ہمارے درمیان اتحاد کا مرکز ہے ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر  اسلام ناب محمدی کے وقار اور بالادستی کے لئے اتحاد و وحدت کا ثبوت دینا ہوگا۔ ٖ غدیر خم کے خطبے کو عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا امت مسلمہ اگر غدیر کی اہمیت کو سمجھ لیتی تو  اختلاف و انتشار کے اسباب فراہم نہیں ہوتے۔ ولایت خدا کا عطا کردہ مقام و منصب ہے۔ روایت میں ملتا ہے غدیر خم میں علیؑ کی ولایت آدم کے سجدے کی طرح تھی۔ جس نے اس کا انکار کیا اس نے ذلت کا راستہ اختیار کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزا علی نے کہا  کہ  روز  غدیرزمیں والوں کے ساتھ ساتھ آسمان والوں کی بھی عید کا دن ہے۔ کیونکہ اس دن جو واقعہ ہوا وہ انبیا اوصیا اور اولیا کی  شدید ترین زحمات کے بعد واقع ہوا۔ خدا وند تعالی نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ  امیر المومنین امام علی ؑکی خلافت کا اعلان کردے۔ انہوں  ولایت علیؑ   پر سیر خاص گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں خود کو آج کے دن  بھی غدیر خم میں محسوس کرتا ہوں۔ میں اگر نظام ولایت سے منسلک ہوں تو اس کی بنیاد  غدیر ہے۔ غدیر میں ہونے والے اعلان کا  حتمی ہونا طے ہے۔ وہ حکومت قائم ہوگی جس کی بنیاد عدل و انصاف پر ہوگی وہ شریعت کی بہترین تعبیر ہوگی۔ اس سے قبل نظام  مرجعیت ، رہبریت و قیادت کو میں اس کا تسلسل سمجھتا ہوں ۔
اجتماع میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی  حاجی عابد بیگ سابق وزیر برقیات دیدر علی اور  شہید علامہ ضیا الدین رضوی کے فرزند سید حسین رضوی نے بھی شرکت کی۔