جعفریہ پریس- جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۲۸ اپریل تا ۴ مئی۲۰۱۵ راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا، جس میں مختلف علاقوں ،واہ کینٹ ، سنجوال کینٹ،انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،فتح جھنگ ،تلہ گنگ ،ڈھلیاں پنڈی گھیب،بنگش کالونی ، سکستھ روڈ سٹلائیٹ ٹاؤن ،i 10/1 اور جامعہ زینبیہ ؑ چکری روڈ روالپنڈی کے دورہ جات کئے ، ان دورہ جات میں انھوں نے سکول ، کالجز، یونیورسٹیز اور دینی مدارس کی طالبات بچیوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا،یونٹ سازی کی اور یونٹ آرگنائزر نامزد کی ۔ راولپنڈی ڈویژن کے لئے خواہر منزہ زھرا کو ڈویژنل آرگنائزر نامزد کیا ،علامہ عارف واحدی مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل، سابقہ جنرل سیکرٹری علامہ جلیل نقوی ، مولانا مشتاق ہمدانی مرکزی سیکرٹری فنانس مولانا مشتاق ہمدانی، ڈاکٹر عون نقوی اور دختران علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور تنظیمی حوالے سے رہنمائی لی ۔ ترجمان مرکزی آرگنائزر
جے ایس او طالبات پاکستان